۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
بادشاہ اردن

حوزہ/ اردن کے شاہ نے کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ منصفانہ طور پر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے اور دنیا میں استحکام، سلامتی اور امن قائم نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردن کے شاہ نے کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ منصفانہ طور پر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے اور دنیا میں استحکام ، سلامتی اور امن قائم نہیں ہوگا۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا کہنا ہے کہ  فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے فلسطینی عوام کے تمام جائز حقوق کو پورا کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین اردن کے لئے پہلا  اوراہم مسئلہ ہے، اردن کے بادشاہ نے پرامن عمل کو متحرک کرنے اور اس کی دو ریاستوں کے حل کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اپنے ملک کی کوششوں پر زور دیا ، انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں القدس میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی حمایت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یروشلم کے مقدس مقامات کی حمایت اور اس کی عرب ، اسلامی اور عیسائی شناخت کی تائید کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ اردن نے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو ٹھوس اصولوں جیسے سچائی ، واضح اور شفافیت کی بنیاد پر استوار کیا ہے  اور تعاون اور  ہم آہنگی کے اصول پر علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوشش کی ہے، اردنی بادشاہ نے کہا کہ ہم دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے تو ہم انہیں اپنے معاملات میں بھی کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .